مصالحہ جات کے فوائد

Published on August 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 655)      No Comments

کیا آپ جانتے ہیں کہ دیسی کھانوں میں استعمال ہونے والے متعدد مصالحے صحت کے لیے کتنے فائدے مند ہیں؟
حالیہ ریسرچز میں ان مصالحوں میں شامل دار چینی، میتھی، سونف، زیرہ اور ہلدی کو صحت کے لیے بہترین قرار دیا گیا۔
زیرہ
زیرے کو عام طور پر دالوں میں تڑکا لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کا استعمال کھانوں میں دیگر طریقوں سے بھی ہوتا ہے، اس کے باقاعدہ استعمال سے دل کے کچھ عارضوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے جبکہ یہ جگر کے لیے بھی مفید ہے، ایک چمچ زیرہ پانی میں ملاکر پینے سے سینے کی جلن، پیٹ کے درد اور ہاضمے میں مدد ملتی ہے۔
دارچینی
دارچینی بریانی، قیمہ، کابلی چنا اور دیگر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، اس خوشبو پیدا کرنے والی جڑی بوٹی میں مینگانیز اور الڈرہاڈ (کیمیکل کمپاؤنڈ) موجود ہوتا ہے جس سے ٹشو، ہڈیاں اور پٹھے نشو نما پاتے ہیں۔
دارچینی جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو بھی تجویز کی جاتی ہے جبکہ یہ خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ہے۔
میتھی
دالوں اور کڑی سمیت مختلف کھانوں میں میتھی کو استعمال کیا جاتا ہے، میتھی کے باقاعدگی سے استعمال سے کالسٹرول کم ہوتا ہے جبکہ جسم سے مضر صحت چربی کو گھلانے میں مدد ملتی ہے، اس کے استعمال سے ذیابطیس کے مریضوں میں شوگر لیول کم ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ مانا جاتا ہے کہ میتھی کو رات بھر پانی میں ڈال کر صبح اسے پینے سے وزن کم ہوتا ہے۔
سونف
پلاؤ اور دیگر کھانوں میں استعمال ہونے والی سونف میں بھی متعدد فائدے چھپے ہوئے ہیں، ذیابطیس کے مریضوں میں اس کے استعمال سے آنکھوں کی روشنی بچی رہتی ہے جبکہ یہ گلوکوما سے بھی بچاتی ہے، مانا جاتا ہے کہ سونف کی چائے سے ڈپریشن دور ہوتا ہے اور اس میں موجود پوٹاشیم ڈیمینشیا سے بھی بچاتا ہے۔
ہلدی
دالوں، مچھلی بنانے اور سلاد و سوپ بنانے میں استعمال ہونے والی ہلدی بھی صحت کے لیے مفید ہے، ہلدی میں ویٹامن سی بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے، ہلدی کا جوس دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے کیوں اس سے دل کے امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题