ملکی دفاع مزید مضبوط: پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

Published on August 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) ملکی دفاع مزید مضبوط، پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل رات میں 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رات میں زمین سے زمین پرمار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ یہ میزائل مختلف قسم کے وار ہیڈ لے جانے اور 290 کلو میٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد دی اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے میزائل کے کامیاب تجربے پر انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy