کل کشمیریوں سے محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں گے: عثمان بزدار

Published on August 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کل کشمیریوں سے محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں گے، کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بیان میں کہا وزیراعظم کی اپیل پر کل کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں گے، مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہا ہے اور دنیا خاموش ہے، بھارت نے کشمیری عوام کو تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام اشیائے ضروریہ اور ادویات کیلئے ترس رہے ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا بھارت نے لاکھوں انسانوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں، نریندر مودی سرکار کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ چاک ہوچکا ہے، پاکستان کو کوئی کشمیر سے جدا نہیں کرسکتا، ہمار اجینا مرنا اور دکھ سکھ سانجھے ہیں، مظلوم کشمیری عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy