ٹہٹہہ(رپورٹ حمید چنڈ )مخصوص پارٹی کی جانب سے سندھ حکومت پر لگائے جانے والے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں،سندھ حکومت کا کام مئیر کراچی کو سارے فنڈز دیکر سپورٹ کرنا ہے،مگر انکی ناقص پالیسی کی زمیدار نہیں، ٹھٹھہ کے ساحلی پٹی پر بئراج بننے پر ہر اینگل سے دیکھا جارہا ہے کے کہیں مقامی لوگوں کی زمینوں کو نقصان نہ ہوسکے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبائی صلاحکار سوشل ویلفئر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے بھائی کی وفات پر تعذیت کے لیے گذشتہ شب ٹھٹھہ کے اچانک دورے کے دوران شیرازی ہاوس ٹھٹھہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاایک سوال کے جواب میں کہا کے کراچی میں صفائی کا زمیوار مئیر کراچی ہے،جس سے خود کچھ کام ہوتا نہیں سوائے سندھ حکومت پر تنقید کرنا اور وفاق کو چھوڑنے کی دھمکیاں دیکر بلیک میل کرنا، انہوں نے ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر بئیراج قائیم کرنے کے سوال پر کہا کے اس بئیراج کا مقصد ڈیلٹا میں پانی چھوڑنا اور مقامی آبادگاروں کی زمینوں تک پانی کی رسائی کرنا ہے،اس سلسلے میں سندھ حکومت ہر اینگل سے دیکھ رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کے گذشتہ بارشوں کے دوران جھمیر جانے والے تمام پلیں ٹوٹ چکی ہیں جس کے باعث جھمپیر اور ٹھٹھہ کی عوام کا آپس میں رابطہ منقطہ ہوگیا ہے اس حوالے سے محکمہ ہائے وے کو کہا ہوا ہے جھمپیر کے راستوں کا جلد کام شروع کیا جائیگا۔
پیپلز پارٹی اور شیرازی گروپ کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے
ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) چئیرمین ٹاون کمیٹی سجاول میں سیاسی پیپلز پارٹی اور شیرازی گروپ کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے، سجاول وارڈ 11 کے کاوُنسلر سُنیل کمار کی جانب سے چئیرمین ٹاوُن کمیٹی شیر علی شاہ کا مخالف پارٹی کی سپورٹ کرنے اور کاونسلر کے وارڈ میں جان بھوجکر صفائی نہ کروانے اور دھمکانے کے خلافپریس کلب سجاول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سندھ کو استعیفا بھیج دی،تفصیلات کے مطابق ٹاون کمیٹی سجاول کے وارڈ 11 سے منتخب کاونسلر سُنیل کمار نے ٹاون کمیٹی سجاول میں کرپشن اور بادشاہی نظام ہونے کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے میں بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکیٹ پر شیرازی گروپ کی حمایت سے سجاول کے وارڈ 11 سے منتخب ہوکر آیا تھا، مگر چئیرمین ٹاون کمیٹی شیر علی شاہ نے جان بھوج کر نظر انداز کردیا ہے،اور ٹاون کمیٹی سجاول میں صفائی عملے کو میرے وارڈ میں صفائی نہ کرنے کے احکامات صادر کردیئے ہیں،جبکہ ٹاون کمیٹی سجاول کے ماہانہ ایک کروڑ ستائیس لاکھ بجٹ ہونے کے پہلے دن سے میرے وارڈ میں ایک روپے کا کام بھی نہیں کروایا گیا ہے،جو دوسرے وارڈوں میں کام ہوا ہے اس میں بھی لاکھوں کی کرپشن کرکے جھوٹے بل بنواکر سجاول شہر کے ترقیاتی کاموں کے سارے پئسے بندر بھانٹ کرکے کھالیے ہیں، سُنیل کمار نے مزید کہا کے اس سلسلے میں میں نے جب چئیرمین ٹاون کمیٹی سجاول سے وارڈ 11 میں ترقیاتی اور صفائی کام نہ ہونے اور میرے وارڈ کے مسائل کو مسلسل درگزر کرنے کے بارے میں بات کی تو انہوں نے الٹا مجھے ڈانٹتے ہوئے کہا کے تم ہمارے مخالف ہو،ہمارے مخالفین کے ساتھ چلتے ہو،اس لیے آپکے وارڈ میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوگا،اور نہ ہی آپکے وارڈ میں کسی بھی قسم کی صفائی ہوگی،اس ساری صورتحال سے میں نے ایم این اے ایاز علی شاہ شیرازی کو بتایا ہے اور انہونے مجھے استعفیٰ دینے سے منع کیا، اور کہا کے میں چئیرمین سے بات کرتا ہوں مگر میں نے اپنے وارڈ کے لوگوں کے لیے استعفیٰ دیدیا ہے، سُنیل کمار نے مزید کہا کے چئیرمین ٹاون کمیٹی مجھے مخالف سمھجتے ہوئے ٹاون کمیٹی کے کسی بھی اجلاس میں نہیں بلاتے ہیں اور نہ ہی مجھے کاونسلر تسلیم کیا جارہا ہے،جسکے بعد میرا ٹاون کمیٹی میں رہنے کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے، یاد رہے کے پچھلے برے عرصے سے پیپلز پارٹی کی جانب سے شیرازی برادران کو پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کے باوجود سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، جبکہ چئیرمین ٹاون کمیٹی سجاول پیپلز پارٹی کی ٹکیٹ پر منتخب ہوکر شیرازی گروپ سمیت شیرازی گروپ کے کسی بھی شخص سے واستہ رکھنے پر منتخب کاونسلروں سمیت ٹاون کمیٹی کے ملازمین کے ساتھ نارواں سلوک رکھتے ہوئے انکی تنخوائین بند کرادیتا ہے۔