عوام کیلئے خوشخبری،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں7.66 روپے تک کمی

Published on August 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کرتے ہوئے 91 روپے 89 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 4 روپے 27 پیسے کمی کے بعد 99 روپے57 پیسے ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ 7 روپے 66 پیسے فی لٹر سستا ہونے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 124 روپے 80 پیسے ہوگی جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لٹرہوگی، اس کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme