ارمیلا کشمیریوں سے غیر انسانی سلوک پر مودی سرکار پر برس پڑیں

Published on August 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

ممبئی: (یواین پی) بالی ووڈ اداکارہ اور کانگریس کی رکن ارمیلا ماتونڈکر مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے پر مودی سرکار کیخلاف پھٹ پڑیں۔ارمیلا ماتونڈکر کا کہنا تھا کہ میرے ساس اور سسر کشمیر میں رہتے ہیں اور میرے شوہر مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ 22 روز سے اپنے والدین سے بات تک نہیں کرسکے۔دوسری طرف یونیسیف میں کام کرنے والی اداکارہ تریشا کرشنن نے کہا ہے کہ انہیں کشمیر میں بچوں کی حالت زار پر سخت تشویش ہے، تعلیمی ادارے بند کرنا بھارتی حکومت کا ظلم ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy