پاک بھارت کشیدگی کے باوجود کرتار پور راہداری منصوبہ مکمل کرینگے: وزیر داخلہ

Published on September 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

ننکانہ صاحب: (یواین پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ شاہ سابق حکمران کرپٹ اور حرام کھاتے تھے جو ملک کو لوٹ کر کھا گئے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود کرتار پور راہداری منصوبہ مکمل کرینگے۔ان خیالات کا اظاہر انہوں نے ننکانہ میں شجر کاری مہم کے دوران 550 پودے لگانے کی مہم کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ تقریب میں صدر پاکستان سکھ کونسل سردار مستان سنگھ نے بھی شرکت کی، تقریب میں ملکی ترقی و سلامتی، امن و امان اور کشمیری کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات سکھ کمیونٹی کے ساتھ مل کر منائیں گے۔ اکتوبر میں عمران خان بابا گورو نانک انٹر نیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد ننکانہ میں رکھیں گے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل اور مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔ کشیدگی کے باوجود کرتار پور راہداری منصوبہ بروقت مکمل کر لیا جا ئے گا۔قریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکمران کرپٹ اور حرام کھاتے تھے جو ملک کو لوٹ کر کھا گئے، اللہ حرام کھانے والے حکمرانوں سے بچائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题