مالدیپ: (یواین پی) قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی تقریر کے دوران کشمیر کا نام سنتے ہی بھارتی لوک سبھا کا سپیکر آگ بگولہ ہوگیا اور اسے اندرونی مسئلہ کا راگ الاپتا رہا۔تفصیلات کے مطابق مالدیپ میں سپیکر کانفرنس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور کشمیر میں بھارتی عزائم پوری دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔انہوں نے سپیکر کانفرنس میں دیگر وفد کے ہمراہ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔ پاکستانی ارکان نے کانفرنس کے دوران بھارتی مظالم کی شدید مخالفت کی اور دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی تقریر کے دوران بھارتی وفد آگ بگولہ ہو گیا اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ ڈپٹی سپیکر نے اپنی 14 منٹ کی تقریر جاری رکھی اور اپنی سیٹ پر واپس آکر بھی بھارتی وفد پر برس پڑے۔