جشن آزادی یکجہتی کشمیر فلڈ لٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل علی پور فٹبال کلب نے جیت لیا

Published on September 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

بورے والا( یواین پی)جشن آزادی یکجہتی کشمیر فلڈ لٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل علی پور فٹبال کلب نے جیت لیا،فائنل میں بسمہ اللہ فٹبال کلب کو پنیلٹی ککس پر شکست دی،تفصیلات کےمطابق گذشتہ شب جشن آزادی یکجہتی کشمیر فلڈ لٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بسمہ اللہ فٹبال کلب اور علی پور فٹبال کلب کے درمیان گورنمنٹ کالج فٹبال گراو¿نڈ میں کھیلا گیا،جو مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر رہا ،پینیلٹی ککس پر علی پور فٹبال کلب نے بسمہ اللہ فٹبال کلب کو تین کے مقابلہ میں چار گول سےشکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا،فائنل میچ کے مہمانان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر اور ضلعی چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی سابق ناظم میاں عبدالمتین تھے ،اس موقع پر چئیرمین آرگنائزنگ کمیٹی اصغر علی جاوید ،سیکرٹری آرگنائزنگ کمیٹی عبدالطیف ڈوگر ،عدنان حیدر،داو¿د انجم ،محمد اقبال شکیب، آصف گوجر،ندیم گو جر، مبشر جوئیہ ،رضوان امین،اور دیگر بھی موجود تھے ،مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور منتظمین میں کیش پرائز، کپ ،ٹرافیاں اور شیلڈیں تقسیم کیں،فائنل میچ کو ریفری اور ڈپٹی ریفریز ،طارق برکت، عدنان حیدر ،جاوید اقبال نے سپروائز کیا،فائنل میچ کو دیکھنے کے لئےشائقین فٹبال کی کثیر تعداد گراو¿نڈ میں موجود تھی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题