ایم اے ٹھاکرناروے ،سنگاپور،تھائی لینڈاور متحدہ عرب امارات کے ثقافتی دورے پہ روانہ

Published on September 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

فنکار کیلئے سرحدوں کی کوئی قید نہیں ہوتی فنکار ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرتا ہے ایم اے ٹھاکر
لاہور(یواین پی) معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر،مصنف،اداکارو ہدایت کار ایم اے ٹھاکرناروے ،سنگاپور،تھائی لینڈاور متحدہ عرب امارات کے ثقافتی دورے پہ روانہ تفصیلات کے مطابق معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر،مصنف،اداکارو ہدایت کار ایم اے ٹھاکر،اداکار سلمان چوہدری کے ہمراہ ناروے ،سنگاپور،تھائی لینڈاور متحدہ عرب امارات کے ثقافتی دورے پہ روانہ ہوگئے یہاں وہ شوبز سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اور مختلف تقریبات میں غیر ملکی فنکاروںکے ہمراہ پرفارم بھی کریں گے اس موقع پہ ہدایت کارو اداکار ایم اے ٹھاکرکامیڈین نے یواین پی کو بتایا فنکارروں کے لئے سرحدوں کی کوئی قید نہیں ہوتی فنکار ہمیشہ اپنے فن سے اپنے ملک کا نام روشن کرتا ہے فنکار اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے وہ جہاں بھی جائے اس نے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے واضح رہے یہ ان کا چودہ روزہ ثقافتی دورہ ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes