ضلع واشک میں تین روزہ پولیو مہم شروع ہو گئی

Published on February 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 559)      No Comments

\"7\"
کوئٹہ ۔۔۔ صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع واشک میں بھی تین روزہ پولیو مہم شروع ہو گئی،اسسٹنٹ کمشنر نصیر جان نے بچی کو پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر مختلف محکموں کے افسر ان اور علاقائی معتبرین بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر عبدالصمد محمد حسنی نے پولیو کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع میں 21ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،اس مقصد کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تحصیل یونین کونسل اور وارڈز کی سطح پر گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر واشک نصیر جان نے کہا کہ پولیو مہم میں ہم سب کوبڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تا کہ اس موذی مرض سے ہمارے مستقبل کے نونہارمحفوظ رہ سکیں،اُنہوں نے کہا کہ ڈی سی واشک کی ہدایت پر انتظامیہ محکمہ صحت کے اہلکاروں سے بھر پور تعاون کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题