پاکستان کی موثر سفارتکاری، سعودی اور اماراتی وزیر خارجہ کی آج آمد

Published on September 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ آج ایک روزہ اہم دورے پر پاکستان آئیں گے۔دونوں رہنما وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کو آشکار کرنے کیساتھ ساتھ مودی سرکار کو بے نقاب کرنے کے لیے پاکستان کی موثر سفارتکاری جاری ہے۔ سعودی وزیر مملکت اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ بدھ کو پاکستان آئیں گے۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں مقبوضہ کی موجودہ صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید بن سلطان بھی اپنے دورے کے دوران پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوگی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ مسلسل کرفیو سے لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے نہتے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ہم ترک صدر کے شکرگزار ہیں۔دوسری جانب پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس بھی ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی بھی شرکت کریں گے جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان مفاہمتی عمل اور پاک چین اقتصادی راہداری کی افغانستان تک توسیع پر بات چیت ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme