کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات (آج) ہونگے

Published on September 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات (آج) بدھ4 ستمبر کو ہوں گے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان دفتر خارجہ و ڈی جی ساؤتھ سارک ڈاکٹر فیصل کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین یہ اعلیٰ سطح مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا، مذاکرات واہگہ،اٹاری سرحد بھارتی علاقے میں ہوناطے پائے ہیں، دوطرفہ مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی مخلصانہ کوشش ہے کہ حتمی مسودے پر اتفاق رائے طے پا جائے، کرتارپور راہداری منصوبے کے مسودے پر تاحال 80 فیصداتفاق رائے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy