کراچی(یواین پی) برسو ںپرانا قومی نغمہ ”جگ جگ جیے میرا پیارا وطن“ نئے انداز سے گزشتہ شب سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا جسے ریڈیو پاکستان کی سینئر گلوکارہ اورایف ایم کی آر جے فرح خان نے گایا جس کے میوزک کمپوز اے اصغر ہیں جسے جدید انداز سے ہم آہنگ کر کے طلال فرحت نے اس کی پکچرائزیشن کے ذریعے عوام الناس کو تحفہ دیا ہے، نئی جدت کے ساتھ موسیقی کے ذریعے شہیدوں، نئی نسل اور پاکستان کی خوبصورتی کے ساتھ انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، ۶ اور ۷ ستمبر یوم دفاع کے سلسلے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے رائٹر وڈائریکٹر طلال فرحت نے ماضی کے مقبول قومی نغمے ”جگ جگ جیے “ میںبہت خوبصورتی سے پاکستان کے خوبصورت مناظر، لوکیشنز اور نئی نوجوان نسل کے ذریعے دنیا بھر کے عوام کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور دنیا کے خوبصورت ممالک میں اس کا شمار ہوتا ہے جس میں قدرتی مناظر کو اس خوبصورت انداز سے ایڈٹ کر کے اسکرین پر پیش کیا جسے ہر کوئی دیکھنے والا اسے ضرورسراہے گا اس سلسلے میں قومی نغمے میں انہوں نے خصوصی طور پر آئی ایس پی آر، سوشل میڈیا، اور وی لوگرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جن کی ویڈیوز کے بغیر ناممکن تھا ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں صبیحہ خانم، ناہید اختر، عارفہ صدیقی اور ایک کم عمر بچی عروبہ نے اسے گایا تھا مگر اس ترانے میں انہوں نے پاکستان کی نئی نسل اورپاکستان کی خوبصورتی کو مدنظر رکھ کر اسے اسکرین پر پیش کیا جو کہ اس سے قبل آج تک کسی نے پیش نہیں کیا، یاد رہے ایک سال قبل یوم دفاع کے موقع پر طلال فرحت نے پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ آفیسر مریم مختار کو”خواہشوں کے پر“ کے عنوان سے خراج تحسین پیش کیا تھا اوروہ پاکستان کے واحد شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید( نشان حیدر) پر پہلی دستاویزی فلم بھی بنائی تھی۔