گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہانیاں میں 6ستمبر یوم دفاع ویکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب

Published on September 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

جہانیاں(یو این پی)گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہانیاں میں6 ستمبر یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد طالبات میں اپنے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور کشمیر کی پاکستان کے لئے اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کا انعقاد مسز لدیا نورین شعبہ تاریخ اور مس صائمہ یونس شعبہ سیاسیات نے کیا۔ جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض سال چہارم کی طالبہ شمع اخترنے سرانجام دئیے۔تقریب کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت سال دوم کی طالبہ آمنہ صفدر نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺطیبہ سال دوم نے پیش کی۔ سال دوم کی طالبہ زونس قادر اورسال اول کی طالبات مصباح اسلم، تحریم فاطمہ اور مدثرہ بی بی نے یوم دفاع اور کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور اس حوالے سے اقوام عالم کی بے حسی کے حوالے سے پرجوش تقاریر کیں۔ جبکہ سعدیہ رزاق، طیبہ،اجالا، ملیکہ منیر نے ملی اور کشمیر کے حوالے سے نغمات پیش کئے۔تقریب کے اختتام پر کالج پرنسپل مسز نسیم شاہد صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ”یوم دفاع ” ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مناتے ہیں۔ 1965ءکی جنگ میں ہمارے بہادر افواج اور عوام نے دشمن کے ناپاک عزائم چکنا چور کر دیا اور یہ ان کی قربانیوں کا ہی صلہ ہے کہ ہم آزاد فضا ءمیں سانس لے رہے ہیں۔ آج بھی ہمیں اسی قسم کی صورت حال کا سامنا ہے، کشمیر میں ہمارے مسلمان بہن بھائیوں پر قابض بھارتی فورسز جو مظالم ڈھا رہی ہےاس دکھ اور کرب کی گھڑی میں ہماری ہمددریاں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کے حق میں آواز بلند کی ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کشمیر کو جلد قابض بھارتی افواج سے آزاد فرمائے۔ تقریب کے اختتام قومی ترانے اور کشمیری ترانے پہ ہوا۔تقریب کے بعد یوم دفاع اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں پرنسپل کالج ہذا، اساتذہ کرام اور طالبات نے حصہ لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme