سکھر میں مضر صحت اور بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت پر کمشنر سکھر نے نوٹس لے لیا

Published on February 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

\"222\"
سکھر (یو این پی) کمشنر سکھر ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے سکھر ڈویژن میں مضر صحت اور بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت کی اطلاعات و شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اس مذموم کاروبار میں ملوث قصابوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمشنر سکھر نے کہا کہ غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت کرنے والوں کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، بیمار اور بوڑھے جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں، حفظان صحت کے اصولوں کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے والوں، پریشر والا گوشت اور مذبحہ خانہ سے باہر بیمار مویشی ذبح کرکے گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویٹنری ڈاکٹر کی تصدیق شدہ گوشت ہی فروخت کرنے کی اجازت ہے اس تصدیق کے بغیر فروخت ہونے والا گوشت غیر معیاری اور مضر صحت ہے۔

Readers Comments (0)