سرینگر: (یواین پی) سوشل میڈیا پر بھارتی سرکار کیخلاف تنقید کرنے والوں کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ جموں کے ایس ایس پی یوگل منہاس کا کہنا ہے کہ پانچ افراد کی پاسپورٹ منسوخی کے عمل کا جلد آغاز ہو گا۔ کویت اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والے دو کشمیریوں کی سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا۔ بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار کے کردار پر تنقید کی تھی۔ 2014ء میں مودی کے اقتدار میں آنے سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی گرفتاریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔