وزیراعظم سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کی مخالفت کا اعادہ

Published on September 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

اسلام آباد:(یواین پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں۔دوران ملاقات وزیراعظم نے چینی وفد کومقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال سے آگاہ گیا۔اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، مقبوضہ وادی میں جاری کرفیو اور دیگر پابندیاں فوری اٹھانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے چین کے ساتھ خطے کے امن واستحکام کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر وانگ ای نے چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی اقدام کی مخالفت جاری رکھنے کے عزم اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کشمیر کا تنازع تاریخ کا حل طلب تنازع ہے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes