لیڈی کانسٹیبل فائزہ ویڈیو بیان دینے کے بعد گھر کو تالہ لگا کر غائب

Published on September 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

فیروزوالا: (یواین پی) فیروز والا میں لیڈی کانسٹیبل فائزہ انصاف نہ ملنے پر دلبرداشتہ، ویڈیو بیان دینے کے بعد گھر کو تالہ لگا کر غائب ہو گئی۔لیڈی کانسٹیبل فائزہ کہاں گئی؟ پولیس بھی اس حوالے سے بے خبر ہے۔ خیال رہے کہ کانسٹیبل فائزہ نے انصاف نہ ملنے پر پولیس کی نوکری سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وکلا ذہنی طور پر ٹارچر کر رہے ہیں، سمجھ نہیں آ رہی کہاں جاؤں؟گزشتہ روز لیڈی کانسٹیبل فائزہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ میں نے پولیس فورس خدمت کے تحت جوائن کی لیکن چھپڑ مارنے کے معاملے میں مجھے انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا۔ مجھے ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ میں محکمہ پولیس سے استعفی دے رہی ہوں۔لیڈی کانسٹیبل فائزہ کا کہنا ہے کہ اتنا پریشرائز کیا جا رہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں خود کشی کرلوں یا کہاں جاؤں؟ میں اس مافیا کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ کانسٹیبل فائزہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy