تحریک انصاف کے دماغ میں مقاصد اور حکمرانوں کے دماغ میں خواہشیں ہیں۔حاجی سیف اللہ طاہر

Published on February 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

\"M
جدہ ( یو این پی)پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سینئر رہنماء اور سینئر نائب صدر ضلع قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے جدہ سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے دماغوں میں پاکستان کے لیے اچھے مقاصد ہیں جن کی تکمیل کے لیے ہم فرسودہ نظام کے خلاف جدو جہد کر رہے ہیں اور پاکستان کو مکمل خود مختار بنانے تک جدہ جہد کرتے رہیں گے مگر افسوس بار بار عوام کو بیوقوف بنا کر اقتدار میں آنے والی پارٹیاں اور حکمران اور اُنکے اتحادیوں کے دماغوں میں صرف اور صرف ذاتی خواہشات کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے ، جن کی تکمیل کے لیے وہ پاکستان سے لوٹ مار کرکے بیرونِ ممالک اپنے کاروبار کو پھیلارہے ہیں اور ملکی دولت سے یہودیوں کے بنک بھر رہے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سینئر رہنماء اور سینئر نائب صدر ضلع قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید کہا کہ پاکستان نے دوسروں کی جنگ کو اپنے گھر میں لے آیا ہے جس کو ختم کرنے کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں جاری دہشت گردی میں غیرملکی ایجنڈا بھی شامل ہے جس کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ،اور اگر پاکستان کو دہشت گردی سے بچانا ہے تو ہمارے حکمرانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا اور اپنے پاوں پر کھڑا ہونا پڑھے گا کیونکہ پاکستان سے دہشت گردی کو ختم کرنے کا واحد راستہ امریکی غلامی سے نجات میں ہی ممکن ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题