اسلام آباد (یواین پی)یوم عاشور کے موقع پر 10محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے نیز سٹاک ایکسچینجز، شیڈولڈ بینکس اور عدالتوں میں بھی تعطیل کااعلان کیاگیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان ترجمان نے بتایاکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز، تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے یوم عاشور کے موقع پرٓج بند رہیں گے نیز وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان اور سٹاک ایکسچینجز گارنٹیز لمیٹڈ کے ذرائع نے بھی بتایاکہ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق تمام چیمبرز آ ف کامرس اور سٹاک ایکسچینجزبھی ٓج (منگل) کوبند رہیں گی اور کسی قسم کا کوئی کاروبار نہیں ہو گا۔مزید برآں لاہور ہائی کورٹ، اس کے ذیلی بینچز، ماتحت عدالتوں، سیشن و سول کورٹس میں بھی عام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے جس کے باعث مذکورہ ایام میں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکے گی۔