لاہور(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین نے درس دیا کہ سچائی، حق اور اصول پر سمجھوتہ نہ کرو،امام عالی مقام نے بچوں، ساتھیوں اور خود اپنی جان قربان کردی لیکن حق اور سچائی کا راستہ نہ چھوڑا۔ یوم عاشور پر حضرت امام حسین اور ان کے عظیم ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کی شہادت رہتی دنیا تک حق وسچ اور انصاف کا مینار نور ہے،آج دنیا حضرت امام حسین اور یذید کے پیروکاروں میں تقسیم ہے،فلسطین، کشمیر، روہنگیا سمیت پوری دنیا میں ہر مظلوم کے قائد حضرت حسین ہیں،یزیدی فوجیں بے گناہ، نہتے اور مظلوم انسانوں کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں،مودی نے مقبوضہ کشمیرکے محاصرے، عوام پر خوراک کی بندش، ان کے قتل عام سے کربلا کی یاد تازہ کردی ہے،حضرت امام حسین کے نقش قدم پر چل کر ہی مسلمان فلاح حاصل کرسکتے ہیں،حضرت امام حسین کی سنت ظالم اور ظلم کو مٹانے کا راستہ ہے،ظالم اور ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔