نوشہروفیروز (یواین پی)نوشہرفیروز کے قریب دریا خان مری میں کراچی سے آئے مذہبی جماعت کے چار افراد نصرت کنال میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے دو کو دیہاتیوں نے بچالیا تشویشناک حالت میں نواب شاہ منتقل دو کی تلاش جاری تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے دریا خان مری میں کراچی سے آئے ہوئے دعوت اسلامی کے افراد جو کے دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں مدینہ مسجد میں قیام پزیر تھے جن میں سے چار افراد یاسر وحید شیراز اور فیضان نصرت کنال میں نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے گہرے پانی میں ڈوب گئے جس پر قریبی دیہاتیوں نے ڈوبنے والے دو افراد کو تشویشناک حالت میں نکالنے میں کامیاب ہوئے واقع کی اطلاع ملتے ہی دریا خان پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی بچ جانے والے دونوں افراد شیراز اور فیضان کو پولیس وین میں فوری طور رورل ہیلتھ سینٹر لیجایا گیا جہاں انہیں تشویشناک حالت میں نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے جب ڈوب کر جانبحق ہونے والے یاسر اور وحید کی نعشیں غوطہ کی مدد سے پولیس و انتظامیہ تلاش کررہی ہے۔۔