جدہ (زکیر احمد بھٹی) دارلحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں چین، یوکے، نائجیریا، انڈونشیا، ملائشیا،سوڈان، ویت نام اور دیگر اہم ممالک کے سفیروں اور ملٹری اتاشی شریک ہوئے جبکہ اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے خصوصی شرکت کی اس موقعہ پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے جس نے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب اپریشن کرکے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کیا ہے پاکستان کی تینوں مسلھ افواج جہاں ملک کی سرحدوں کی ھفاطت کو یقینی بنا رہی ہے وہیں پر خطے میں امن قائم رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے کشمیری عوام گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی فوج کے کرفیو کے باعث یرغمال ہو کر رہ گئے ہیں اقوام عالم کو چاہئیے کہ وہ اس جانب توجہ دے اور مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائے سفارت خانہ پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجہ نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج ملک کی حفاظت کو یقینی بنائے گی اور اگر بھارت نے جارحیت کی تو اسکا منہ توڑ جواب دیا جاے گا پاکستان آرمی نے دنیا بھر میں امن فوج میں بھی بے مثال کردار ادا کیا ہے جس کو پوری دنیا سراہتی ہے