تیز رفتار سرکاری ویگن کی ٹریکٹر ٹرالی کو زوردار ٹکر چار افراد زخمی

Published on September 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 727)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)تیز رفتار سرکاری ویگن کی ٹریکٹر ٹرالی کو زوردار ٹکر چار افراد زخمی اسپتال منتقل،تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے پر سوزکی شورم مورو کے قریب تیز رفتار سرکاری ویگو گاڑی نمبر جی پی اے 751 کی مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو زوردار ٹکر کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی میں سوار 4 مزدور زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مورو پولیس پولس موٹر وے پولیس فورا جائے حادثہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر مورو اسپتال پہنچایا زخمیوں میں ٹریکٹر ڈرائیور عبدالحمید ماچھی شدید زخمی جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹرز نے نوابشاہ اسپتال ریفر کردیا گیا ہے جبکہ دیگر تین 3 مزدورں کو طبی امداد اور مرہم پٹی کے بعد دسچارج کردیا گیا زخمی مزدوروں کا تعلق مورو کے قریب گاوں لالو ماچھی سے بتایا جاتا ہے مورو پولیس نے سرکاری نمبر پلیٹ والی ویگو کو تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کردیا ہے۔
نوشہروفیروز،ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم شخص کی تشدد شدہ لاش برآمد
نوشہروفیروز( یواین پی )ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم شخص کی تشدد شدہ لاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق بھریا روڈ ریلوے کے اسٹیشن کے پھاٹک کے قریب ایک نامعلوم شخص کی تشدد شدہ لاش دیکھ کر شہریوں نے مقامی پولیس کو دی مگر مقامی ڈسٹرکٹ نے کوئی کاروائی نہیں کی جس پر پڈعیدن پولیس تھانہ کے ایس ایچ او محمد یونس تنولی نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے لاش کو ریلوے پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے ایدھی رضاکاروں کیساتھ نعش کی امانتن تدفین کردی ہے۔۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题