نئی دہلی: (یواین پی) کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا بھارت کی عادت بن گئی، آرمی چیف بپن راوت نے آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی دے دی، بی جے پی کے یونین وزیر جتندا نے ہرزہ سرائی کی کہ بھارت کا اگلا ایجنڈا آزاد کشمیر پر قبضہ ہونا چاہئے۔جنگی جنون میں اندھا بھارت، لگتا ہے بالا کوٹ کی مار بھول گیا جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے نہ صرف دراندازی کرنے والے بھارتی طیارے کو مار گرایا تھا بلکہ پائلٹ بھی گرفتار کیا۔نہ بھولنےوالی درگت کے بعد ابھی نندن ایسا ڈرا کہ بزدل آٹھ ماہ بعد دوبارہ جنگی جہاز میں بیٹھا۔ لگتا ہے بھارتی سینا کا بینڈ ماسٹر نما آرمی چیف بپن راوت بھی بھول گیا ہے۔ایک بار پھر گیڈر بھبکی لگا دی اور آزاد کشمیر پر حملے کے خواب دیکھنے لگا۔ اس سے پہلے بھارتی جنتاپارٹی کے یونین وزیر جتندرا نے بیان دیا تھا کہ بھارت کا اگلا ایجنڈا آزاد کشمیر پر قبضہ ہونا چاہیے۔بھارت جان لے کہ پاک سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ہر بار جذبہ خیر سگالی نہیں دکھائی جائے گی۔ اس مرتبہ کسی” ابھی نندن” نے مہم جوئی کی کوشش کی تو نہ صرف ماتا پتا یاد کرتے رہیں گے بلکہ بھارت سرکار بھی طویل عرصے تک بھلا نہ پائے گی کہ کیا کر بیٹھے۔