پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 2618ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

Published on February 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      No Comments

\"5\"
سرگودھا ۔۔۔ ضلع بھرمیں سہ روزہ پولیو مہم حکومتی ہدایات کے مطابق بھرپور انداز میں جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جاوید شیخ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے پہلے روز 182631 کے مجموعی حدف میں سے 179688 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 2618ٹیمیں کام کر رہی ہیں جن کی نگرانی کیلئے 427انچارج اور تیرہ سپروائزرمقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہم کے پہلے روز 98 فیصد حدف حاصل کیاگیا۔ گھر گھر مہم کے دوران ضلع کے کسی حلقہ میں بھی ٹیموں کو کسی قسم کی مشکلات حائل نہیں نہ ہی سیکورٹی کاکوئی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرگودہا ایک پر امن ضلع ہے اور یہاں کے عوام پولیو کے قطروں کی افادیت سے آگاہ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog