میری عمر نہیں بلکہ کام اور کردار اہمیت رکتا ہے، میرا

Published on September 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

کراچی(یواین پی)معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میرے نزدیک میری عمر نہیں بلکہ میرا کام اور کردار اہمیت رکھتا ہے۔میرا نے عفت عمر کے شو میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہچکچاہٹ ہوتی ہے کہ جب اکثر لوگ مجھ سے میری عمر سے متعلق سوال پوچھتے رہتے ہیں اور اگر میں اپنی عمر بتاتی بھی ہوں تو اس سے بہت سے خواتین کی دل آزاری ہوگی کیوں کہ بہت سی خواتین میری پیروی کرتی ہیں۔میرا نے یہ بھی کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ آپ اپنی عمر بتائیں کیوں کہ میرے نزدیک میرا کردار اور میرا کام اہمیت رکھتا ہے اگر آپ کا دل چاہتا ہے تو عمر بتائیں ورنہ کام کے سامنے عمر معنی نہیں رکھتی۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ خواہ ہم اندر سے کچھ بھی ہوں ہم روز شائقین کو لطف انداز کرنے کے لیے اسکرین پر ہنستے مسکراتے چہرے کے ساتھ سامنے آتے ہیں اور ملک کی نمائندگی کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہماری حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme