سری لنکا کی وزارت دفاع نے ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل دیدیا: سری لنکن میڈیا

Published on September 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

لاہور (یواین پی )سری لنکا کی وزارت دفاع نے ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیاہے ۔سری لنکا کی وزارت دفاع نے اپنی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دیدی ہے ، سری لنکن میڈیا کا کہناہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ جلد ہی دورہ پاکستان کا اعلان کرے گا ، سری لنکا کی ٹیم 24 ستمبر کو پاکستان کیلئے روانہ ہو گی جہاں وہ پاکستان کے ساتھ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بھی کر دیاہے جو کہ کل سے شروع ہو جائے گی ، کم سے کم ٹکٹ پانچ سو روپے کی رکھی گئی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog