وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے

Published on September 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

جدہ ۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے۔ جدہ کے رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفیصل بن عبد العزیز نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی, مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانی سید ذولفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آج سہ پہر کو پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کرینگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes