کراچی (یواین پی)جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی میں نیب ٹیم نے کارروائی میئر کراچی وسیم اختر کے ایڈوائزرلیاقت علی کے گھر چھاپامارا،لیاقت علی کے گھر سے 8 گاڑیاں ، اسلحہ، پراپرٹی فائلزاور جیولری برآمدہوئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی،کراچی میں نیب نے میئر کراچی کے ایڈوائزر لیاقت علی گھر پر کارروائی کی اور اس کے گھر سے 8 گاڑیاں ، اسلحہ، پراپرٹی فائلزاور جیولری برآمدہوئی ہے،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارروائی کی،نیب پنڈی نے نیب کراچی کی مدد سے کراچی کے پوش علاقے میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی اشیا کا 8 صفحات پر مشتمل میمو بنایا گیا،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکر میں سے قیمتی ہیرے ملے ، دوسرے لاکر کو کھولا جا رہا ہے ، لیاقت علی کے گھر سے دو لاکرز بر آمد ہوئے۔واضح رہے کہ نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر کے ایڈوائزر لیاقت علی کو گرفتار کیا تھا۔