شاہد آفریدی کی ویرات کوہلی کو ایک اور ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

Published on September 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی میں عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بیٹسمین دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو بیٹنگ سے محظوظ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ساؤتھ افریقہ کیساتھ کرکٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 72 رنز کی باری کھیلی اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے گلے لگا لیا ہے۔ یہ میچ بھارتی شہر موہالی میں کھیلا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题