اداکارطاہر وکی ڈرامہ ”سوہنی گڈی تے سوہنے لوگ“میں پرفارم کر رہے ہیں

Published on September 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

ڈرامے کا اسکرپٹ اچھا اور جاندار ہوتو بغیر فحاشی کے ڈرامہ کامیاب ہوجاتا ہے طاہر وکی
ملتان(یواین پی) معروف اسٹیج اداکارطاہر وکی پنجند تھیٹر علی پور میں اسٹیج ڈرامہ ”سوہنی گڈی تے سوہنے لوگ“میں فلم سٹار پاکیزہ ملک اور نوشین بٹ کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں اس موقع پہ اداکار طاہر وکی نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران بتایا ہمارے نئے اسٹیج ڈرامہ
”سوہنی گڈی تے سوہنے لوگ“کا اسکرپٹ مضبوط،کہانی منفرداور سبق آموز ہے ہم عوام کو انٹرٹین کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے ڈرامے پیش کرتے ہیں جس میں میوزک،کامیڈی اور اصلاحی پہلو ہواگر ڈرامے کا اسکرپٹ اچھا اور جاندار ہوتو بغیر فحاشی کے ڈرامہ کامیاب ہوجاتا ہے میری خواہش ہوتی ہے ایسے ڈرامے سائن کروں جس میں فحاشی کا عنصر نہ ہو ڈرامہ کی پروڈیوسر پاکیزہ ملک ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog