لاہور: (یواین پی) مرغی گوشت کی قیمت نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔ عوام قیمتیں بڑھنے پر حیران پریشان ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چکن گوشت سستا ہونے کے باعث عوام کی فیورٹ ڈش ہے لیکن گزشتہ ایک ماہ میں اس کی قیمتیں بے لگام ہو گئی ہیں۔ ایک ماہ میں چکن گوشت کی قیمت میں 75 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا اور اب لاہور میں گوشت 302 روپے فی کلو کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔طلب اور رسد میں فرق چکن مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کی وجہ بن گیا ہے۔ شدید گرمی میں چوزوں کی کم افزائش مہنگائی کی وجہ بتائی جانے لگی ہے۔عوامی حلقے مطالبہ کرتے ہیں کہ مٹن اور بیف گوشت تو پہلے ہی مہنگا ہے، انتظامیہ کو چاہیے کہ چکن گوشت کی قیمت پر توجہ دے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔