اسلام آباد: (یواین پی) اسلام آباد ڈی ایچ اے کے زیر اہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف پاکستان میں ریلیاں اور احتجاج جاری ہیں۔ کشمیر میں 50 دن کے کرفیو کے خلاف اسلام آباد میں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کا اہتمام ڈی ایچ اے نے کیا جس میں بڑی تعداد میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی حصہ لیا۔ مردوں کی سائیکل ریلی ریس فیصل مسجد سے شروع ہو کر ڈی ایچ اے پر ختم ہوئی۔ خواتین اور بچوں نے بھی سائیکلیں دوڑا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں، پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔