کراچی (یواین پی)ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے تاہم ایسی صورتحال میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا اثر بھی عوام پر براہ راست جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کاروبار کے پہلے روزہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 28 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں کیونکہ وہاں بھی مندی کا رجحان ہے ۔ 100 انڈیکس میں اب تک 135 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس31 ہزار 975 پوائنٹس کی سطح پر ہے ۔