وزیراعظم کی چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Published on September 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

نیویارک: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال سمیت اہم عالمی امور پر بات کی گئی۔چین کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ملیحہ لودھی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے وانگ ژی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور اس سے کشمیریوں کو پیش آنے والی اذیت ناک صورتحال سے آگاہ کیا۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں۔ ہندوستان کے یکطرفہ اقدام اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورت حال کے حوالے سے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلسل کرفیو کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کے امن واستحکام کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes