نوشہرو فیروز ،یونین آف جرنلسٹس کی حلف برادری و صحافی کنوینشن کا انعقاد

Published on September 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

میڈیاہاوَسز، صحافیوں اور یونین پر قدغن برداشت نہیں کرینگے لالہ اسد پٹھان
نوشہرو فیروز (یواین پی)مقامی شادی ہال میں یونین آف جرنلسٹس کی حلف برادری و صحافی کنوینشن کا انعقاد، پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان سمیت ضلع بھر کے صحافیوں کی بھرپور شرکت میڈیاہاوَسز، صحافیوں اور یونین پر قدغن برداشت نہیں کرینگے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس بھر پور طریقے سے صحافیوں کے قلم کی حرمت کی حفاظت کریگی ان خیالات کا اظہارپی ایف یو جے کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل،قائد صحافت لالہ اسد پٹھان نے محراب پور کے المہران ہال میں منعقدہ محراب پور یونین آف جرنلسٹس کی حلف برادری وصحافی کنوینشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیاپروگرام میں نوشہروفیروز، مورو، دریاخان مری، پڈعیدن، بھریاروڈ، بھریاسٹی، ٹھاروشاہ، کنڈیارو، خانواہن، ہالانی سمیت ضلع کے مختلف شہروں و دیگر اضلاع سے بھی صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مہمان خصوصی کے محراب پور پہنچنے پر سٹی گیٹوں سے استقبال کرکے ہال تک جبکہ گل پاشی کرتے پنڈال تک لایا گیاپروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیاگیابعد میں نعت رسول اور قومی ترانہ پیش کیا گیاپروگرام میں نظامت کے فرائض غلام نبی مغل اور علم الدین علیم نے ادا کئے پروگرام کے چیف آرگنائزر سینئر صحافی منورحسین منور، صدر قاضی علی محمد، شہزاد مغل، اسلم نانگور و دیگر صحافیوں نے سالار صحافت لالہ اسد پٹھان، ڈو یژنل صدر آصف ظہیر خان لودھی، ضلع ڈویژنل جنرل سیکریٹری سلیم سہتو،ضلعی صدر زاہد قائم خانی، صدرسکھر پریس کلب یاسر فاروقی سمیت مختلف شہروں سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کوسندھی اجرک جبکہ پنڈال میں موجود حاضرین کو صوفی اجرک کے تحائف پیش کئے جس کے بعد محراب پور یونین آف جرنلسٹس کے ممبرز میں ڈویژنل و ضلعی قیادت کیجانب سے ممبرشپ کارڈز تقسیم کئے گئے محراب پور یونین آف جرنلسٹس کے صدر قاضی علی محمد کی 16 رکنی کابینہ سے ڈویژنل صدر وجنرل سیکریٹری نے حلف وفاداری لیاپروگرام سے ضلعی خازن رانا شیر محمد، ضلعی جنرل سیکریٹری خالد میمن، ضلعی صدر زاہد قائم خانی، صدر سکھر پریس کلب یاسر فاروقی، ڈویژنل جنرل سیکریٹری سلیم سہتو،ڈویژنل صدر آصف ظہیر خان لودھی نے خطاب کیا پروگرام کے مہمان خصوصی سالار صحافت لالہ اسد پٹھان نے پرجوش خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پیراشوٹرصحافیوں کو صحافت کا کچھ پتا نہیں انہیں صرف گالیاں دینا آتا ہے لیکن جوباقاعدہ صحافت سے اینکر تک پہنچے وہ ہمیشہ سب صحافیوں کی عزت کرتے ہیں ان کی نظر میں کوئی چھوٹا بڑا صحافی نہیں ہوتا انکا کہنا تھا کہ بڑے شہروں کی بانسبت چھوٹے شہروں کے صحافی زیادہ احترام کے لائق ہوتے کیونکہ وہ تنخواہ کے بغیر بڑا کام کرتے ہیں اور بےباک صحافت کی وجہ سے وڈیرا شاہی، افسرشاہی انکی زیادہ مخالف ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں جھوٹے مقدمات کا بھی سامنا کرناپڑتا ہے جبکہ بڑے شہروں کے صحافی تو اپنے اداروں سے بھاری مراعات لیکر ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کرصحافت کرتے ہیں جبکہ چھوٹے شہروں کے صحافی گرمی، سردی میں باخوبی اپنا فرض ادا کرترے ہیں لیکن میں بتاتا چلوں کے پی ایف یو جے کے پلیٹ فارم پر سب ممبرز کی ایک جیسی عزت ہے کوئی بڑا چھوٹا نہیں لالہ اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ اور وفاق کیساتھ ہیلتھ انشورنس کارڈ پر بات چیت جاری ہے جس کے پہلے مرحلے میں یہ کارڈ ضلع سطح دوسرے مرحلے میں تحصیل سطح پر دیئے جائیں گے جبکہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل پر بھی کام جاری ہے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ صحافت ایک عظیم پیشہ ہے صحافی بطور اپوزیشن کردار ادا کرتا ہے اور وہ اپوزیشن خلق خدا کیلئے ہوتی ہے لیکن اسے ارباب اختیار کو بڑی تکلیف پہنچتی ہے مگر یہ لوگ ہماری زبانیں اور ہمارے قلم خاموش نہیں کرسکتے ہمارے کیمرے بند نہیں کرسکتے ہم صحافی سچ بولتے رہیں گے اور عوام کیلئے لڑتے رہیں گے ہر فورم پر مظلوم عوام کیساتھ کھڑے ہونگے کسی طاقتور کے گماشتے نہیں بلکہ عوام کیساتھ ہونگےاور ویسے بھی قلم کا تقاضہ ہے کہ ہم ہر غریب کیساتھ کھڑے ہوں سب صحافیوں کو ایک بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ صحافی بغیر کسی رنگ ونسل، فرقہ واریت ایک بہترین تنقید نگار ہوتا ہے صحافی کو چاہئے ہمیشہ اپنی خبر میں دونوں فریقین کا موقف شامل کرے کبھی بھی کسی کی منشاءاور ہدایات پر کسی کی پگڑی نہ اچھالے کیونکہ یہ کسی پروفیشنل صحافی کاکام نہیں ہے پروگرام کے آخر میں نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر سید مبارک شاہ سمیت تمام بیمار صحافیوں کیلئے حافظ غلام مصطفی طاہر نے دعاکروائی بعدازاں ضلع بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کو شاندار عشائیہ دیا گیا

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy