مظفر آباد (یواین پی)وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس نے کہاہے کہ زلزلے کے 70فیصد اعداد و شمار اکٹھے کرلئے گئے ہیں اورباقی 30فیصد اعداد وشمار کا تخمینہ کل تک لگا لیاجائے گا ، ضرورت پڑی تو پاکستانی بھائیوں سے مدد کی اپیل کریں گے ۔ مشتاق منہاس نے کہا کہ اس وقت بجلی نہ ہونے اوررات کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامناہے ، اس وقت تک ستر فیصد تک اعداد وشمار کا اندازہ لگا لیا گیاہے جبکہ سو فیصد اعدادوشمار تک کا تخمینہ کل تک لگا لیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت آزاد کشمیر کے وسائل کے اندر رہتے ہوئے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنے پاکستانی بھائیوں سے اپیل کریں گے اورامید ہے کہ ہمارے پاکستانی بھائی 2005کے زلزلے سے بڑھ کر ہمارے ساتھ تعاون کریں گے ۔