بھارتی رہنماوَں کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے کچھ سیکھنا چاہیے،انڈیاٹوڈے

Published on September 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی)بھارتی اخبارانڈیا ٹوڈے نے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رہنماوَں کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے کچھ سیکھنا چاہیے، بھارتی اخبار نے کہا ہے کہ عمران خان کو کم اخراجات میں امریکی دورے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے،مودی نے ہیوسٹن میں اپنے شو پیس ایونٹ سے تعریفیں سمیٹیں،عمران خان پر کمرشل فلائٹس کے ذریعے جانے پر بھی تنقید کی جارہی ہے،سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کی کفایت شعاری کا مذاق اڑایا گیا،بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے کہا کہ پاکستانی حکومت خصوصی پرواز کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتی،یہ حقیقت کے برخلاف ہے،عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی حکومت کو سادگی سے چلانے کا عہد کیا تھا،بھارتی رہنماوَں کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے کچھ سیکھنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog