ڈرامہ کی کاسٹ کی عمدہ پرفارمنس نے نئے اسٹیج پلے کو کامیابی سے ہمکنار کیا ایم اے ٹھاکر
لاہور(یو این پی) الحمرا تھیٹرہال نمبر 2مال روڈمیںمعروف ایکٹر ایم اے ٹھاکر کامیڈین کے میوزیکل ،کامیڈی اصلاحی اسٹیج پلے ”پیار دی ونڈ “کی کامیاب نمائش جاری ہے اسٹیج ڈرامہ کے پروڈیوسراحمد چوہدری،صبا کاظمی اور علی عیسی اینڈ کمپنی جبکہ تحریر و ہدایات ایم اے ٹھاکر کی ہیں ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی کو بتایا کہ نیا اسٹیج پلے ”پیار دی ونڈ“ ایک اچھی کاسٹ کے ساتھ پیش کیا گیاہے ڈرامہ کی کاسٹ کی عمدہ پرفارمنس نے نئے اسٹیج پلے کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اسکرپٹ مضبوط ، فل کامیڈی ،میوزیکل اور عوام کے لئے اصلاحی اسٹیج ڈرامہ ہے شائقین ڈرامہ ہمارے نئے اسٹیج پلے ”پیاردی ونڈ“ کو پسند کررہے ہیں ۔