وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب، کشمیر میں مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

Published on September 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

نیویارک(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انگریزی زبان میں تقریر کی اور ان کا خطاب فی البدیہ (پہلے سے غیر تحریر شدہ) تھا۔عمران خان نے اپنے خطاب میں چار اہم موضوعات یعنی ماحولیاتی تبدیلی، منی لانڈرنگ، اسلام اور مسلم مخالف جذبات اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔موسمیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلوں سے متاثر 10 ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کے گلیشیئر پگھل رہے ہیں، پاکستان زرعی ملک ہے اور اگر ماحولیاتی تبدیلی کا کچھ نہیں کیا گیا تو ملک شدید خطرے سے دو چار ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ  پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے لیے بہت کچھ کر رہا ہے لیکن ہم اکیلے کامیاب نہیں ہو سکتے، اقوام متحدہ کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے، کوئی بھی ملک اکیلا اقدامات نہیں کرسکتا۔کرپشن اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ غریب ملکوں کو اشرافیہ طبقہ لوٹ رہا ہے، ہر سال غریب ملکوں کے اربوں ڈالرز ترقی یافتہ ملکوں میں جاتے ہیں، امیر افراد اربوں ڈالر غیر قانونی طریقے سے یورپ کے بینکوں میں منتقل کردیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا قرضہ 10 برسوں میں چار گنا بڑھ گیا جس کے نتیجے میں ٹیکس کی آدھی رقم قرضوں کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے، ہم نے مغربی دارالحکومتوں میں کرپشن سے لی گئی جائیدادوں کا پتا چلایا لیکن ہمیں مغربی ملکوں میں بھیجی گئی رقم واپس لینے میں مشکلات کاسامنا رہا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امیر ممالک کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی ذرائع سےآنے والی رقم کو روکیں کیوں کہ غریب ملکوں سے لوٹی گئی رقم غریبوں کی زندگیاں بدلنے پر خرچ ہوسکتی ہے، کرپٹ حکمرانوں کو لوٹی گئی رقم بیرون ممالک بینکوں میں رکھنے سے روکاجائے، امیر ممالک میں ایسے قانون ہیں جو کرمنلز کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes