پاک سری لنکا دوسرے ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل

Published on September 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ، دونوں ٹیمو ں کے درمیان میچ اب اتوار کی بجائے پیر کو کھیلا جائے گا۔تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 29 ستمبر اتوار کو کھیلا جانا تھا تاہم موسم اور گراؤنڈ کی صورتحال کے پیش نظر اب دوسرا ون ڈے پیر 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کے مطابق میچ کو ری شیڈول کرنے کا مقصد گراؤنڈ اسٹاف کو میدان کھیل کے قابل بنانے کیلئے درکار وقت دینا تھا، سری لنکن ٹیم منجمنٹ کا شکریہ کہ انہوں نے پی سی بی کے فیصلے سے اتفاق کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شائقین کرکٹ اتوار کیلئے خریدے گئے ٹکٹوں کو پیر کے میچ میں استعمال کرسکتے ہیں جبکہ ری فنڈ پالیسی کے تحت جمعہ کے میچ کیلئے خریدے گئے ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیے جائیں گے یا پھر شائقین چاہیں تو اسے دوسرے یا تیسرے ون ڈے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ساتھ ساتھ جو مداح اتوار کیلئے خریدے گئے ٹکٹ پر پیر کو میچ دیکھنے کے خواہشمند نہیں وہ بھی ٹکٹ ری فنڈ کرواسکتے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ بھی 2 اکتوبر کو کراچی میں ہی ہونا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog