حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا

Published on September 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) نیپرا نے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے بقایا جات کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دیا جارہا ہے اور نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے بقایا جات کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت جنوری تا جون 2019ء کے بقایاجات کی مد میں عوام پر 33 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے اور بقایا جات کی وصولی کے لیے بجلی کے نرخوں میں 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔سہ ماہی بقایا جات کی مد میں وصولیوں کے باعث ٹیرف میں 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا جب کہ نیپرا نے صارفین پر عبوری طور پر 19 ارب روپے منتقل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، اس اقدام سے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme