اسلام آباد: (یواین پی) اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز بننے والے وزیراعظم عمران خان کو وطن واپسی پر سوشل میڈیا پر بھی زبرد ست خراج تحسین پیش کیا گیا، ویلکم ہوم پرائمنسٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے عمران خان کو زبردست انداز سے خوش آمدید کہا اور لکھا کہ کشمیر کے سفیر، امت مسلمہ کے وکیل، خوش آمدید۔
عمران خان کی محبت ہر پاکستانی کے دل میں بستی ہے۔
وزیراعظم نے فاشسٹ مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا۔
وزیراعظم کی تقریر سے کشمیریوں کو احساس ہوا کہ ہم اکیلے نہیں ہیں۔
عمران خان خان ہمارے ہیرو ہیں، ان کے خطاب نے سر فخر سے بلند کر دیا۔