اسلام آباد: (یواین پی) وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ووٹ لینے کے لیے ڈیڑھ سال تک اضافہ روکے رکھا، بوجھ ان پر ڈالا ہے جو استطاعت رکھتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ پاور منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے کہا کہ چوری اور کرپشن کا خاتمہ کیے بغیر پاور سیکٹر کی ترقی ممکن نہیں، وصولیوں میں بہتری نہ آتی تو بجلی کے نرخوں میں زیادہ اضافہ کرنا پڑتا۔