اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا ہے کہ قوم پر مولانا فضل الرحمان کے سیاسی مقاصد مزید عیاں ہونے چاہیں، وہ اپنے احتجاج کیلئے اب 27 اکتوبر ی تاریخ نہ بدلیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں۔ حکومت مدرسوں میں ریفارمز لا رہی ہے جس کی مولانا کو فکر ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مدارس اصلاحات پر مولانا زیادہ پریشان ہیں۔ مدارس میں اصلاحات سے طلبہ ایسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اب 27 اکتوبر کی تاریخ نہ بدلیں اور اسلام آباد آ جائیں۔ قوم پر بھی مولانا کے سیاسی مقاصد مزید عیاں ہونے چاہیں۔