بغداد: (یواین پی) عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی۔عراق میں خراب معیشت، بے ضابطگیوں اور ناقص سہولیات کے خلاف یکم اکتوبر سے مظاہرے جاری ہیں، پر تشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی جبکہ 1600 افراد زخمی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق صرف بغداد میں 18 افراد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے، مظاہروں کا سلسلہ مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے۔