عمران خان نے جو قوم سے وعدے کیے وہ انشاءاللہ پورے ہونگے ۔ عابدہ جاوید

Published on October 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و پاکستان وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر جدہ میں لیڈز گروپ تحریک انصاف کی سینئر رہنما عابدہ جاوید ۔فرزانہ منیر ۔زینت میمن ۔شہناز میمن۔ زینب جاوید ۔انعم ارسلان۔ افشان ندیم۔نگہت شاہ۔ گلشن حمیدی اور دیگر خواتین نے مل کر عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور لمبی زندگی کی دعائیں کی۔ فرزانہ منیر نے کہا کہ ہمیں بس تحریک انصاف اور عمران خان پر بھروسہ یقین اعتماد ہے عمران خان نے جو قوام سے وعدے کیے ہیں وہ انشاءاللہ پورے ہونگے ۔ عابدہ جاوید نے   مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واحد لیڈر عمران خان ہے جو پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جا رہے ہیں اور ہمیں اللہ تعالیٰ کی پاک ذات بھی بھروسہ ہے کہ وہ وقت اب دور نہیں جب پاکستان دوسرے ممالک کی طرح ترقی کے سفر کا گامزن ہو گا اور مہنگائی بےروزگاری پاکستان سے ختم ہو جائے گی اوورسیز پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کو سپورٹ کرتی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes