ضلع بھر میں پولیس کی کاروائیاں، مطلوب ملزم اور منشیات فروش گرفتار

Published on October 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

نوشہروفیروز(یو این پی)ضلع بھر میں پولیس کی کاروائیاں مسافر کوچز میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے 03 بین الصوبائی ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد انیس سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم اور منشیات فروش گرفتار شراب و اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ن،وشہروفیروز سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے ایک ایکٹیو کرمنلز علی اکبر چانڈیو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک عدد بنا لائسنس پسٹل چار عدد راونڈ برآمد کر لیے پولیس کے مطابق ملزم اکبر چانڈیو ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں 19 سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں ملزم چالان ہے دوسری کاروائی میں درس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ایک منشیات فروش ملزم دلٹھار زرداری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 دس لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے کنڈیارو پولیس نے مسافروں کے روپ میں کوچز میں سوار ہوکر مسافر کوچز میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے ملزمان کو کنڈیارو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کالی موروی کے قریب کاروائی کر کے گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میر ایم میرانی عنایت پھلپوٹو علی انور میرانی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا یاد رہے مزکورہ ملزمان نے کچھ روز قبل کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ میں مسافروں کے روپ میں سوار ہوکر کنڈیارو کے قریب کوچ کو روک کر ڈکیتی کی واردات کی تھی پولیس نے ملزمان سے تین عدد پسٹل بارہ عدد راونڈ اور مسافروں سے لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا ہے ایس ایس پی نوشہروفیروز ڈاکٹر ایم فاروق کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme